سپین،ویلٹا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ" استابن شاویز" کے نام

جمعہ 28 اگست 2015 12:45

سپین،ویلٹا سائیکل ریس کا چھٹا مرحلہ" استابن شاویز" کے نام

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) سپین میں ویلٹا سائیکل ریس کی چھٹی سٹیج میں کولمبیا کے استابن شاویز نے کامیابی حاصل کر لی۔ سپین میں جاری ویلٹا سائیکل ریس کا رنگا رنگ ایونٹ چھٹی سٹیج میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ریس میں شامل شرکا نے بھرپور جوش و خروش دکھاتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے خوب جان لگائی۔ کولمبیا کے استابن شاویز نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے ریس کا چھٹا مرحلہ اپنے نام کیا۔ اس جیت کے بعد وہ سرخ جرسی پر قبضہ جمانے میں بھی کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چھیالیس منٹ اور سولہ سیکنڈز میں عبور کیا۔

وقت اشاعت : 28/08/2015 - 12:45:40