- Home
- Sports
- News
- عامر خان باکسنگ سیاست کی نذر ہوگئے ، باکسنگ ہیروز سے دور رکھ کر فوٹو سیشن ، ذاتی پبلسٹی تک محدودرکھا ..
عامر خان باکسنگ سیاست کی نذر ہوگئے ، باکسنگ ہیروز سے دور رکھ کر فوٹو سیشن ، ذاتی پبلسٹی تک محدودرکھا گیا ، انٹرنیشنل ریفری جج علی اکبر شاہ
جمعہ 28 اگست 2015 12:49
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)انٹرنیشنل باکسنگ ریفری جج علی اکبر شاہ نے کہا ہے کہ برطانوی باکسر عامر خان کو باکسنگ ہیروز سے دور رکھ کر صرف فوٹو سیشن اور ذاتی پبلسٹی تک محدود رکھاگیا ہے،وہ لیاری کے بجائے صرف پیپلز اسٹیڈیم ہی جاسکے۔ عامر خان ذاتی طور پر بہت ملنسار انسان ہیں اور پاکستانی باکسروں کیلئے واقعی کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ باکسنگ کی سیاست کی نذر ہوگئے۔
علی اکبر شاہ نے بتایا کہ لیاری میں بابائے باکسنگ مرحوم استاد محمد ستو کا چاکیواڑہ میں لیاری لیبر ویلفیئر سینٹر کے نام سے باکسنگ کلب قیام پاکستان سے بھی پہلے سے آج تک موجود ہے اور1948اور 1952ء کے اولمپک گیمز میں اسی کلب کے باکسروں اور کوچ کو نمائندگی کا شرف حاصل ہوا۔ استاد محمد ستو وہ شخصیت تھے جنہوں نے 45برس تک دنیائے باکسنگ پر حکمرانی کرنے والی شخصیت پروفیسر انور چوہدری کو باکسنگ کے میدان میں متعارف کروایا تھا۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
قلات کرکٹ ایسوسی ایشن کا اعلامیہ
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
نوجوانوں کو مہارت سے لبریز کرکے روزگار کیلئے تیار کرنا بڑا چیلنج ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی