قومی اتھلیٹکس ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ میں جاری

جمعہ 28 اگست 2015 12:49

قومی اتھلیٹکس ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ میں جاری

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قومی اتھلیٹکس ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس بورڈ میں جاری ہے، قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اصغر گل نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے70 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں 45مرد اور 15 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس،پاکستان واپڈا، ہائرایجوکیشن کمیشن، پاکستان ریلوے اور سندھ کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ 41 مرد اور 7خواتین کھلاڑی تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کر رہے ہیں،ان کھلاڑیوں کو مختلف بارہ کوچز اعلیٰ اور جدید تربیت دے رہے ہیں اور یہ کھلاڑی مختلف ایونٹس میں شرکت کریں گے جن میں ڈیسک تھرو(تالی) رکاوٹی دوڑ، ہائی جمپ،لونگ جمپ، شاٹ پٹ، ٹرپل جمپ، جیولین تھرو، پال والٹ،ریلے، میراتھن، دوڑ اور ہیمرتھرو کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں،ایک سوال کے جواب میں اصغر گل نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ سے دی جانے والی سہولیات قابل تعریف ہیں جن میں رہائش اور کھانا شامل ہے، سیف گیمز10 سے 20 جنوری تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/08/2015 - 12:49:22