سرحدی کشیدگی کے باعث پاک بھارت سیریز ملتوی ہونی چاہیے، شعیب اختر
جمعہ 28 اگست 2015 14:36
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28اگست۔2015ء) سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاک ، بھارت سرحدی کشیدگی کے پیش نظر دونوں ممالک میں کرکٹ سیریز ملتوی کرنیکی تجویز پیش کردی ۔ دبئی میں سپرائٹ کرکٹ سٹارز ٹورنامنٹ کی پرموشن کیلئے موجود شعیب اختر کا کہنا تھا کہ سرحدوں کے موجودہ حالات سیریز کو ملتوی کرنے کیلئے کافی ہیں ۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو معلوم ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے سرحدوں پر صورتحال بہت کشیدہ ہے اور اس وقت دونوں ملکوں کے درمیان ٹیسٹ سیریز نہیں ہونی چاہیے ۔
40 سالہ فاسٹ باولر کے مطابق حالات میں بہتری آنے اور سرحدی کشیدگی کم ہونے سے کرکٹ تعلقات میں بہتری آسکتی ہے ۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ٹیمیں دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار کی جاتی ہیں اس لیے اگر کرکٹ میں دلچسپی برقرار رکھنی ہے تو یہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے کھیلے بغیر نہیں رہ سکتیں ۔(جاری ہے)
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان