چیمپمئنزفٹبال لیگ ، میجی لینڈ نے ساؤتھمپٹن کو1-0سے شکست دے دی

جمعہ 28 اگست 2015 16:10

چیمپمئنزفٹبال لیگ ، میجی لینڈ نے ساؤتھمپٹن کو1-0سے شکست دے دی

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ فٹبال ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں میجی لینڈ نے ساوٴتھمپٹن کی ٹیم کو ہرا کر چیمپئنز لیگ کی گروپ سٹیج سے باہر کر دیا۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ کوالیفائنگ راوٴنڈ میں کھیلے گئے میچ میں میجی لینڈ اور ساوٴتھمپٹن کی ٹیمیں میدان میں اتریں۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ ٹیموں نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار پرفارمنس دکھائی اور ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر بھرپور حملے کئے۔ میجی لینڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور کھیل پیش کرتے ہوئے بڑی ٹیم ساوٴتھمپٹن کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے نہ صرف ہرایا بلکہ چیمپئنز لیگ سے بھی باہر کر دیا۔

وقت اشاعت : 28/08/2015 - 16:10:52