کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پیٹرا کویٹووا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 28 اگست 2015 16:10

کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پیٹرا کویٹووا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے کوارٹر فائنل میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا نے پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا اور پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا میں مقابلہ ہوا۔ چیک ریپبلک کی سٹار پلیئر نے پولش حریف کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد اگنیسکا رڈوانسکا کو زیر کیا۔ پیٹرا کویٹووا نے سات پانچ اور چھ چار سے میچ جیت کر سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوایا۔

وقت اشاعت : 28/08/2015 - 16:10:55