آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو واحد ون ڈے میں پچھاڑ دیا

جمعہ 28 اگست 2015 16:12

آسٹریلیا نے آئرلینڈ کو واحد ون ڈے میں پچھاڑ دیا

بیلفاسٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) عالمی چیمپیئن آسٹریلیا نے آئرلینڈ کوواحد ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت تئیس رنزسے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

بیلفاسٹ میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے40.2اوورزمیں 6 وکٹ پر222 رنزسکورکئے، ڈیوڈ وارنرنے 84 اورڈیبیوٹنٹ جوبرنس نے 69رنزکی اننگزکھیلی، بارش کی مداخلت کے باعث آئرش ٹیم کو24 اوورزمیں181رنزکا ہدف ملا، تاہم پوری ٹیم آخری اوورمیں 157 رنزپرڈھیرہوگئی، نیل اوبرائن پینتالیس اورایڈ جوائس چوالیس رنزکیساتھ نمایاں رہے۔ نیتھن کولٹرنے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

وقت اشاعت : 28/08/2015 - 16:12:18