شاہد آفریدی انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلیے لندن روانہ ہوگئے

جمعہ 28 اگست 2015 16:20

شاہد آفریدی انگلش ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کھیلنے کیلیے لندن روانہ ہوگئے

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 28اگست۔2015ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی ہنگامی بنیادوں پر ویزہ ملنے کے بعد کراچی سے لندن کے لئے روانہ ہوگئے ۔ آل رائونڈر 29 اگست کو نارتھپٹن شائر کی جانب سے انگلش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل واروکشائر کے خلاف کھیلیں گے اور اسی دن ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا ۔ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ یکم ستمبر سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے ایک ہفتے کوالی فائنگ راونڈ ہوگا اور شاہد آفریدی کوالیفائنگ رائونڈ میں کراچی زیبراز کی نمائندگی نہیں کریں گے ۔ سولہ ڈومیسٹک ٹیموں کے درمیان یکم سے پندرہ ستمبر تک میلہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں سجے گا ۔ ایونٹ کے میچز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اور ڈائمنڈ کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔ اس سے پہلے فیصل آباد میں کھیلا گیا سپر 8 ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سیالکوٹ سٹالینز نے اپنے نام کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 28/08/2015 - 16:20:16