پی ایچ ایف بڑے عہدوں میں تبدیلی کے بعد قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کی نئی انتظامیہ کے لئے سابق کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع

ہفتہ 29 اگست 2015 13:30

پی ایچ ایف بڑے عہدوں میں تبدیلی کے بعد قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کی نئی انتظامیہ کے لئے سابق کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن میں بڑے عہدوں پر تبدیلی کے بعد قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیم کی نئی انتظامیہ کے لئے سابق کھلاڑیوں کے ناموں پر غور شروع ہوگیا ہے ۔پی ایچ ایف کے کوچنگ مشیر طاہر زمان کو ڈومیسٹک ہاکی کے حوالے سے اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ۔ قومی سینئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے لئے سابق کپتان حنیف خان ، خواجہ جنید ، سمیر حسن اور منصور احمد کے نام سرفہرست ہیں ۔

(جاری ہے)

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی انتظامیہ میں قمر ابراہیم ، کامران اشرف ، ناصر علی ، دانش کلیم ، محمد علی خان ، ذیشان اشرف کو اہمیت دی جائے گی ۔پی ایچ ایف کے نو منتخب صدر ڈومیسٹک ہاکی کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی بنانے پر بھی مشاورت کررہے ہیں جس میں سابق کپتان منظور جونیئر ، منظور الحسن ، شہباز سینئر اور خواجہ ذکاء اشرف کو شامل کیا جاسکتا ہے گول کیپنگ کے شعبے میں بہتری کیلئے سابق کپتان سہیل عباس سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے ۔

وقت اشاعت : 29/08/2015 - 13:30:07