پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان شطرنج فیڈریشن کے انتخابات پھر ملتوی کردیئے

ہفتہ 29 اگست 2015 13:35

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان شطرنج فیڈریشن کے انتخابات پھر ملتوی کردیئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان شطرنج فیڈریشن کے انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیئے ہیں یہ انتخابات 31اگست کو ہونے والے تھے اس سے قبل جولائی میں بھی فیڈریشن کے انتخابات کی تاریخ دی گئی تھی مگر اسے اگست تک آگے بڑھا دیاگیا تھا انتخاب کے لئے بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری شعیب میر میمن کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا ہے جنہوں نے کہا کہ میں اس چیلنج کو بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گا اور کسی کو بھی شفاف انتخابات پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔

وقت اشاعت : 29/08/2015 - 13:35:41