ٹورآف اسپین کا 7 واں مرحلہ برٹ جان کے نام

ہفتہ 29 اگست 2015 16:27

ٹورآف اسپین کا 7 واں مرحلہ برٹ جان کے نام

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) نیدرلینڈز کے برٹ جان نے ٹورآف اسپین سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا،،،کولمبیا کے ایسٹیبان شاویز ریس لیڈر کی ریڈجرسی پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں،ٹورآف اسپین سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں رائیڈرزکو ایک سواکیانوے اعشاریہ ایک کلومیٹرکا فاصلہ طے کرنا تھا،نیدرلینڈز کے برٹ جان نے ایسی برق رفتاری دکھائی کہ کوئی ان کے قریب نہ پہنچ سکا،انہوں نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے،، دس منٹ اور چوبیس طے میں فنشنگ لائن عبورکرتے ہوئے مرحلہ اپنے نام کیا،ساتویں مرحلے کے اختتام پر کولمیبا کے ایسٹیبان شاویز کو دس سیکنڈزکے فرق سے ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 29/08/2015 - 16:27:05