آرمینا سکواش ٹیم کیلئے کھیلنے والے اسماعیل روف کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کی جانب سے کھیلنے کافیصلہ

ہفتہ 29 اگست 2015 18:25

آرمینا سکواش ٹیم کیلئے کھیلنے والے اسماعیل روف کا ایک مرتبہ پھر پاکستان کی جانب سے کھیلنے کافیصلہ

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) گذشتہ کئی عرصہ سے آرمینا سکواش ٹیم کے لیے کھیلنے والے اسماعیل روف نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی جانب سے کھیلنے کافیصلہ کرلیاہے اورعنقریب وہ پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل مقابلوں میں کھیلتے نظرآئیں گے اوران کاعزم ہے کہ وہ اپنے والد سابقہ اولمپیئن ہاکی گول کیپر عبدالروف کی ان سے وابسطہ توقعات اورامیدوں پرپوراکئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گے۔

پشاورکے اسماعیل روف نے سکول کے زمانے سے ہی ہاکی شروع کردی تھی چونکہ ان کے والد عبدالروف پاکستان کے ممتاز ہاکی کھلاڑی، گول کیپرکوچ اورپی اے ایف ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہے ہیں ان کے دیکھادیکھی وہ ہاکی میں دلچسپی لینے لگے تھے بعدازاں جب انہوں نے قومی کھیل ہاکی میں بے پناہ اقراباء پروری، سیاست دیکھی اورہاکی میں اپنا مستقبل تاریک دیکھاتوہاکی سے دلبرداشتہ ہوکرسکواش کھیلنا شروع کی کہ آج ان کوہرانا پشاور بلکہ پاکستان کے کھلاڑیوں کے لیے آسان نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے علاوہ انہوں نے دنیا بھر میں ہونے والے ایونٹس میں حصہ لیااوراپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے جس کی ایک طویل فہرست ہے تاہم اگر چند ایک ایونٹس میں نظرڈالی جائے تواسماعیل روف نے آرمینیا کلوزسرکٹ سٹییلائٹ ایونٹس میں آٹھ بارکامیابی اپنے نام کی۔ایران جونیئر سکواش ٹورنامنٹ،آسٹریلین جونیئراوپن،جرمنی،قطراوپن سمیت کئی ایک مقابلوں میں نمایاں پوزیشن اسماعیل روف کی رہی۔

آجکل انگلینڈ میں جاری سکواش لیگ میں شرکت کررہے ہیں جوکہ دسمبرتک جاری رہے گی پاکستان نمبرون جونیئر کھلاڑی اسماعیل روف نے میڈیا کوبتایاکہ وہ باوجود مالی مشکلات کے سکواش میں بلند مقام حاصل کرنے کے لیے دن رات جدوجہد کررہے ہیں تاہم نوکری نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ضرور ہیں ان کے والد پی اے ایف کے ریٹائر ڈ ملازم ہیں ان کی پینشن اتنی نہیں کہ وہ قدم قدم پرمجھے سپورٹ کریں۔

اگر مجھے کسی ادارے میں ملازمت مل جائے تواطمینان وسکون سے سکواش میں اورآگے جاسکتاہوں جس وقت انٹرنیشنل سرکٹ میں سکواش شروع کی تومیری عالمی ریکنگ چارسوتیس تھی اب الحمداﷲ 186ہوچکی ہے اور اس میں مزید بہتری کے لیے دن رات محنت کررہاہوں انہوں نے بتایاکہ ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کابھی انتہائی ممنون ومشکورہوں جنہوں نے میر ی مالی مشکلات کودیکھتے ہوئے میر ی مالی معاونت کی ہے جبکہ پاکستان سکواش فیڈریشن،خصوصی وائس پریذیڈنٹ قمرزمان کاتعاو ن ہمیشہ میراساتھ رہاہے انہوں نے بتایاکہ وہ کچھ عرصہ آرمینیا کی ٹیم کے لیے بھی کھیلے تھے جنہوں نے ان کے ساتھ بہت زیادہ تعاون کیاتھا۔

وقت اشاعت : 29/08/2015 - 18:25:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :