وسیم اکرم فائرنگ کیس ، مرکزی ملزم میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی

اتوار 30 اگست 2015 16:47

وسیم اکرم فائرنگ کیس ، مرکزی ملزم میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30اگست ۔2015ء )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کیس میں مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان نے تحریری معافی مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سابق کپتان نے معافی نامہ قبول کرنے کے لیے 2 شرائط رکھی ہیں کہ عامر رحمان اپنا اسلحہ لائسنس اور گاڑی کے ڈرائیورکا لائسنس منسوخ کردیں تو انکا معافی نامہ قبول کیا جا سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق میجر ریٹائرڈ عامر رحمان نے وسیم اکرم کی دونوں شرائط منظور کر لی ہیں جس کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ پیر کے روز معافی نامہ عدالت میں پیش کر دیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ 5 اگست کو کارساز روڈ پر پیش آیا تھا ، مقدمے کے مرکزی ملزم میجر (ر) عامر رحمان اس وقت عبوری ضمانت پر ہیں ۔

وقت اشاعت : 30/08/2015 - 16:47:56