بنڈس لیگا ، بائزن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمِنڈ کامیاب

منگل 1 ستمبر 2015 12:00

بنڈس لیگا ، بائزن میونخ اور بوروسیا ڈورٹمِنڈ کامیاب

میونخ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) جرمن فٹبال لیگ میں فیورٹ بائرن میونخ، بوروسیا ڈورٹمنڈ اور وولفسبرگ نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔ پہلے میچ میں بائرن میونخ نے بائر لیورکیوسن کو باآسانی شکست دے دی، پورے میچ کے دوران بائرن کے کھلاڑی چھائے رہے۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں بائرن کو 1 گول کی برتری حاصل تھی جس کے بعد دوسرے ہاف میں بائرن نے مزید 2 گول کرکے میچ جیت لیا ۔ ایک اور میچ میں بوروسیا ڈورٹمنڈ نے ہیرتھا بیرلن کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔ وولفسبرگ نے شالک کے قدم جمنے سے پہلے ہی اکھاڑ دیئے، وولفسبرگ کی ٹیم میچ میں 0-3 سے کامیاب رہی ۔

وقت اشاعت : 01/09/2015 - 12:00:58