آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کردی ‘پاکستانی ٹیم ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئی

منگل 1 ستمبر 2015 12:14

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کردی ‘پاکستانی ٹیم ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی تازہ رینکنگ جاری کردی۔ پاکستان ٹیم ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبرپرآگئی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے واحد ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں انگلش ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کو بغیر کھیلے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری ملی، قومی ٹیم دوسرے نمبرپرآگئی۔سری لنکن ٹیم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبرپر براجمان ہے۔

وقت اشاعت : 01/09/2015 - 12:14:45