بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز

منگل 1 ستمبر 2015 12:55

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز

کوئٹہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر ۔2015ء ) کوئٹہ میں پہلی بار تین روزہ سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا جس میں صوبے بھر سے 100سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا، سوئمنگ کے شوقین بچوں کو بھی سوئمنگ کے حوالے سے خصوصی ٹپس دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوا جس میں صوبے بھر سے 100سے زائد سوئمرز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں بیک سٹروک، بٹرفلائی اور فرنٹ کرال سمیت مختلف کیٹگری میں نوجوانوں نے اپنے ہنر کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہونے والا ٹورنامنٹ اپنی مدد آپ کے تحت منعقد کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب سوئمرز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی سوئمنگ کے حوالے سے بہت سا ٹیلنٹ موجود ہے مگر حکومتی عدم توجہی کے باعث اس کھیل کے شوقین افراد مایوسی کا شکار ہیں۔ ٹورنامنٹ تین روز تک جاری رہے گا جس میں کامیابی حاصل کرنے والے سوئمرز میں انعامات تقسیم کئے جائینگے ۔

وقت اشاعت : 01/09/2015 - 12:55:25