قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے رواں سال اب تک 2ٹیموں کیخلاف6ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ‘ رپورٹ

منگل 1 ستمبر 2015 12:58

قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے رواں سال اب تک 2ٹیموں کیخلاف6ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ‘ رپورٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے رواں سال2015ء میں اب تک2ٹیموں کے خلاف6ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سے4میچ جیتے اور2میچ ہارے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے جوکہ مردوں کی قومی ٹیم کی نسبت بہت بہترہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ویمن ٹیم نے ساوٴتھ افریقہ کی ویمن ٹیم کے خلاف3ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سے ایک میچ جیتااور2میچ ہارے ساوٴتھ افریقہ ویمن ٹیم کے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب33.33فیصدہے۔سری لنکاکے خلاف 3ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اورتینوں میں کامیابی حاصل کی سری لنکن ویمن ٹیم کے خلاف پاکستان ویمن ٹیم کی کامیابی کاتناسب100فیصدہے۔

وقت اشاعت : 01/09/2015 - 12:58:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :