سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ،بھارتی کھلاڑیوں کے جھگڑے

منگل 1 ستمبر 2015 13:29

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ ،بھارتی کھلاڑیوں کے جھگڑے

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں بھارتی کرکٹر ایشانت شرما کھیل سے زیادہ جھگڑ نے میں مصروف رہے، کبھی بالرز تو کبھی بیٹسمینوں سے تو تو میں میں جاری رہی۔

(جاری ہے)

سری لنکا بھارت تیسراٹیسٹ بنا امتحان،امپائرز،امپائرنگ سے زیادہ کھلاڑیوں کے جھگڑے سلجھاتے رہے،کولمبو ٹیسٹ کے چوتھے روزبھارتی کھلاڑی ایشانت شرما، سری لنکا کے دھمیکا پرساد کی جانب سے باؤنسرزپر آگ بگولہ ہوگئے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، بات آگے بڑھنے سے قبل امپائرزنے بیچ بچاوکرادیا،بالنگ کے دوران بھی ایشانت شرما، اوپل تھرنگا کو آؤٹ کرنے پر اسپورٹس مین اسپرٹ بھول گئے۔ایشانت کی یہ حرکت آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی ان کیخلاف کیا ایکشن لیتی ہے۔

وقت اشاعت : 01/09/2015 - 13:29:37