فاسٹ باؤلر محمد عامر کا لاہور میں فاطمید فاؤنڈیشن کا دورہ ،تھلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کا عطیہ دیا

منگل 1 ستمبر 2015 13:32

فاسٹ باؤلر محمد عامر کا لاہور میں فاطمید فاؤنڈیشن کا دورہ ،تھلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کا عطیہ دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) پاکستان کے سزا یافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر نے لاہور میں فاطمید فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھلیسیمیا کے مریض بچوں کو خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے مجھے ہمیشہ سپورٹ کیا ہے۔

(جاری ہے)

فاسٹ باؤلرز کا کیمپ ختم ہونے کے بعد پریکٹس کرتا تھا۔ انہوں نے کہا میری کسی سے لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی کرنا چاہتا ہوں۔ سب کی سوچ ایک جیسی نہیں ہوتی کچھ لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا ہے اور کچھ نے میری مخالفت کی۔ سب میرے بڑے ہیں اور ان کی عزت کرنی چاہئے۔ اپنی بہترین کارکردگی دکھاؤں گا ٹیم میں سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔ اللہ نے مجھے موقع دیا ہے تو میں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہوں گا۔

وقت اشاعت : 01/09/2015 - 13:32:42