نیمار جونیئر نے بارسلونا چھو ڑنے کی خبرو ں کی تردید کر دی

منگل 1 ستمبر 2015 13:53

نیمار جونیئر نے بارسلونا چھو ڑنے کی خبرو ں کی تردید کر دی

برازیل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) برازیل کے فٹ بالر نیمارجونیئر نے کہا ہے کہ میں بارسلونا کی ٹیم میں خوش ہوں۔ انہوں نے کہا یہاں کے مداح مجھ سے محبت کرتے ہیں اور مجھے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں اورمیں کلب چھوڑنے کا سو چ بھی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ میرے مراسم بھی بہت اچھے ہیں اور میں ان کے درمیان رہ کر اپنے آپ کو ایک اچھا کھلاڑی تصور کرتا ہوں۔واضح رہے کہ سٹرائیکر کو گلے کی سوزش سے صحت یاب ہونے کے بعد فٹ بال سیزن کا پہلا میچ کھیلنے کیلئے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 01/09/2015 - 13:53:10