سراج الحق T-20 کرکٹ ٹورنامنٹء شمع کلب کی کامیابی

منگل 1 ستمبر 2015 17:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پہلا سراج الحق T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء شمع کلب نے روز کلب کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔شمع کلب کے محمد رضوان نے 50رنز بنائے اور مین آف دی میچ۔جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے گئے سراج الحق T-20کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء کے کواٹر فائنل میچ میں روز کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور20اوورز میں 116رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئے ۔

کامران نے 44 اور صابر نے 28رنز بنائے۔

(جاری ہے)

شمع کلب کی طرف سے محمد ہارون اور اعجاز خالد نے 2,2محمد الیاس، افتخار احمد ، ہارون صداقت، عادل امین اورمحمد رضوان نے 1,1,1,1,1 وکٹ حاصل کی۔دوسری اننگز میں شمع کب نے 15 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے محمد رضوان نے 50، افتخار احمد نے 32 اور ہارون صداقت نے 25 رنز بنائے۔ روز کلب کی طرف سے عاشور، واجد اور احسان نے 1,1,1 وکٹ حاصل کی ۔ میچ کے دوران ایمپائرنگ کے فرائض ڈاکٹر فیصل اور غیور نے سرانجام دئیے جبکہ سکورنگ کے فرائض شھیر جمال نے سر انجام دئیے۔

وقت اشاعت : 01/09/2015 - 17:40:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :