اگر قومی کرکٹ ٹیم کو میری ضرورت نہیں رہی تو ریٹائرمنٹ کیلئے تیار ہوں: سعید اجمل

muhammad ali محمد علی بدھ 2 ستمبر 2015 20:24

اگر قومی کرکٹ ٹیم کو میری ضرورت نہیں رہی تو ریٹائرمنٹ کیلئے تیار ہوں: سعید اجمل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 2 ستمبر 2015 ء) سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اگر قومی کرکٹ ٹیم کو ان کی ضرورت نہیں رہی تو وہ ریٹائرمنٹ کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مایہ ناز پاکستان آف سپن باولر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اگر قومی کرکٹ ٹیم میں ان کی واپسی ممکن نہیں رہی تو پھر وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کیلئے تیار ہیں۔ سعید اجمل کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ میرٹ پر ٹیم میں شامل ہونا چاہا ہے۔ اگر سلیکٹرز سمجھتے ہیں کہ اب وہ ٹیم میں شمولیت کے قابل نہیں رہے تو وہ ان سے درخواست کرتے ہیں کہ انہیں صاف صاف بتا دیا جائے۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے خود کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔
وقت اشاعت : 02/09/2015 - 20:24:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :