آسٹریلیا کے کیمرون بوئس کا ایک اوور کروانے کیلئے 16500 کلومیٹر اور 50 گھنٹے کا سفر

muhammad ali محمد علی جمعرات 3 ستمبر 2015 22:52

آسٹریلیا کے کیمرون بوئس کا ایک اوور کروانے کیلئے 16500 کلومیٹر اور 50 گھنٹے کا سفر
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 ستمبر 2015 ء) آسٹریلیا کے کیمرون بوئس کو ایک اوور کروانے کیلئے 16500 کلومیٹر اور 50 گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے آسٹریلیا کے کیمرون بوئس کو آسٹریلیا سے بلوایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کیمرون بوئس صرف یہ واحد میچ کھیل کر وطن واپس لوٹ گئے تھے۔ میچ کے دوران بھی کیمرون بوئس کو صرف ایک اوور کروانے کا موقع ملا جس میں انہوں نے 19رنز دے دیے۔ کیمرون بوئس کو اس ایک اوور کروانے کیلئے 16500 کلومیٹر اور 50 گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑا جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے ایک ریکارڈ تصور کیا جارہا ہے۔
وقت اشاعت : 03/09/2015 - 22:52:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :