پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کیلئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:13
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ، عمر اکمل اور صہیب مقصود کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ یاسر شاہ بی کیٹگری میں آگئے ہیں ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق قومی کرکٹرز کو چار کیٹگریز اے ، بی ،سی اور ڈی میں سینٹرل کنٹریکٹس دیئے گئے ہیں ۔
اے کیٹگری میں6کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جن میں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ، ون ڈے کپتان اظہر علی ، ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی ،سابق کپتان یونس خان،سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اور سابق کپتان شعیب ملک شامل ہیں ۔ بی کیٹگری میں8کھلاڑی شامل ہیں جن میں احمد شہزاد ، جنید خان ، راحت علی ،اسد شفیق ،سعید اجمل ، سرفراز احمد ،وہاب ریاض اور لیگ سپنر یاسر شاہ شامل ہیں ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر