ویسٹ انڈیز کے دنیش رام برطرف، جیسن ہولڈر نئے کپتان مقرر

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:16

کنگسٹن((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء))ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان دنیش رام دین کو کپتانی سے ہٹا کر جیسن ہولڈر کو نیا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔وہ اب ا?ئندہ ماہ دورہ سری لنکا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کے کپتان ہوں گے، جبکہ ٹی20 کے کپتان ڈیرن سیمی ہیں۔

(جاری ہے)

سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کلائیو لائیڈ نے ٹیسٹ ٹیم کے نئے قائد کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے سابق کپتان رام دین کی خدمات کو بھی بہت سراہا۔ اس سے پہلے ہولڈر کو دسمبر 2014ء میں ڈوین براوو کی جگہ ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 05/09/2015 - 13:16:57