اٹلی، فامولا ون پریکٹس ریس برطانوی ڈرائیور لیوس ہیملٹن کے نام،جرمن ڈرائیور نکوس روس برگ دوسرے اورسبستائن ویٹل کی تیسری پوزیشن

ہفتہ 5 ستمبر 2015 13:16

روم ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) ) فامولا ون پریکٹس ریس برطانوی ڈرائیور لیوس ہیملٹن نے جیت لی۔اٹلی میں ہونے والی فارمولا ون پریکٹس ریس میں دنیا بھر سے ڈرائیورز نے شرکت کر کے اپنی اپنی مہارت کو جانچا۔

(جاری ہے)

برطانوی ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ 1 منٹ 24 اعشاریہ دو سات سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔جرمن ڈرائیور نکوس روس برگ نے صفر عشاریہ صفر دو سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر فنش لائن عبور کی۔ انکے ہم وطن سبستائن ویٹل کی تیسری پوزیشن رہی جبکہ میکسیکو کے سرگیو پیرز چوتھی پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

وقت اشاعت : 05/09/2015 - 13:16:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :