پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی تبدیلیاں متنازعہ ، مشکوک ہو گئیں

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:12

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی تبدیلیاں متنازعہ ، مشکوک ہو گئیں

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) آئی پی سی منسٹری کو من مانیاں مہنگی پڑ گئیں . پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے سیٹ اپ میں وزیراعظم کی ہدایات کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی تبدیلیاں متنازعہ اور مشکوک ہو گئی ہیں ۔ حال ہی میں نامزد ہونیوالے سیکرٹری پی ایچ ایف کی نامزدگی واپس لینے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی پی سی منسٹری کا نامزدگی واپس لینے اور متبادل آپشنز پر کام شروع کر دیا ہے ۔ بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ہاکی فیڈریشن کے نئے سیکرٹری کی نامزدگی کی تھی ۔ نئی انتظامیہ نے نئی سلیکشن کمیٹی اور جونیئر ٹیم کی مینجمنٹ کا بھی اعلان کیا تھا ۔ ہاکی فیڈریشن کے نئے سیٹ اپ پر سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 05/09/2015 - 15:12:50