سابق کینگرو فاسٹ باولر گلین میک گرا بیٹی کے باپ بن گئے

ہفتہ 5 ستمبر 2015 15:38

سابق کینگرو فاسٹ باولر گلین میک گرا بیٹی کے باپ بن گئے

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5ستمبر ۔2015ء ) سابق آسٹریلین فاسٹ بالر گلین میک گرا کے گھر کو ننھی کلی نے اپنی خوشبو سے مہکا دیا ۔ ان کی دوسری اہلیہ سارا نے گزشتہ روز مقامی ہسپتال میں لڑکی کو جنم دیا جس کا نام میڈیسن میری ہارپر رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق بچی کی ولادت قبل از وقت ہوئی تاہم کوئی طبی مشکلات سامنے نہیں آئیں اور زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں ۔

وقت اشاعت : 05/09/2015 - 15:38:42