ڈربی شائر نے کیوی بلے باز نیل بروم کی خدمات حاصل کر لیں

ہفتہ 5 ستمبر 2015 17:40

ڈربی شائر نے کیوی بلے باز نیل بروم کی خدمات حاصل کر لیں

لندن ۔ 5 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر نے کیوی بلے باز نیل بروم کی خدمات حاصل کر لیں۔ ڈربی شائر نے ابتدائی طور پر ان کے ساتھ دو سال کیلئے معاہدہ کیا ہے۔ 31 سالہ بروم تینوں فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے 22 ون ڈے اور 10 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی طرف سے اپنا آخری ٹی 20 میچ 2013 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ ڈربی شائر کے کوچ گریم ویچ نے نیل بروم کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ نیل بروم تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ وہ ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وقت اشاعت : 05/09/2015 - 17:40:17