بیجنگ اوپن ٹینس ، امریکا کی وینس ولیمز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعہ 2 اکتوبر 2015 16:00

بیجنگ اوپن ٹینس ، امریکا کی وینس ولیمز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار2 اکتوبر۔2015ء ) چین میں ہونے والے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکہ کی سٹار ٹینس پلیئر وینس ولیمز نے برطانیہ کی جونا کونٹا کو شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

چین میں کھیلے گئے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکہ کی وینس ولیمز اور برطانیہ کی ٹینس پلیئر جونا کونٹا میں جوڑ پڑا ۔ دونوں سٹار پلیئرز کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا ۔ امریکی پلیئر نے اپنے تجربے اور مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برطانوی حریف کی لگاتار فتوحات کو بریک لگاتے ہوئے میچ میں کامیابی سمیٹی ۔ انہوں نے دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 ، 6-3 اور 5-7 سے مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 02/10/2015 - 16:00:01