رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ آج نمائشی میچ میں آمنے سامنے ہوں گے

جمعہ 2 اکتوبر 2015 16:18

رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ آج نمائشی میچ میں آمنے سامنے ہوں گے

بنکاک (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار2 اکتوبر۔2015ء ) ٹینس سٹارز رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ آج بنکاک میں نمائشی میچ کھیلیں گے، دونوں سٹارز نے بنکاک میں اس مقام کا بھی دورہ کیا جہاں 17 اگست کو بم دھماکے میں بیس لوگ مارے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی حکومت نے اس نمائشی میچ کا اہتمام کیا ہے تا کہ بم دھماکے کے بعد تباہ حال سیاحتی انڈسٹری کو سہارا دیا جا سکے ، رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ روایتی ملبوسات زیب تن کئے اس عبادت گاہ پہنچے جو دہشت گردوں کا نشانہ بنی تھی ، دونوں نے دھماکے کے مقام پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔ واضح رہے کہ نوواک جوکووچ 2008ء کے بعد پہلی بار تھائی لینڈ پہنچے ہیں ۔

وقت اشاعت : 02/10/2015 - 16:18:29