ٹینس سٹار سرینا ولیمز چائنا اوپن اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبردار

جمعہ 2 اکتوبر 2015 17:58

ٹینس سٹار سرینا ولیمز چائنا اوپن اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبردار
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے آرام کی غرض سے چائنا اوپن اور ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ چائنا اوپن آئندہ ہفتے بیجنگ جبکہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سنگاپور میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا کے مطابق امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے آرام کی غرض سے دونوں ایونٹس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرینا ولیمز 21 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں انہیں روبرٹا ونچی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔`
وقت اشاعت : 02/10/2015 - 17:58:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :