وینس ولیمز ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل

جمعہ 2 اکتوبر 2015 22:46

وینس ولیمز ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں داخل

بیجنگ۔2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 اکتوبر۔2015ء) وینس ولیمز نے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل میں انہوں نے روبرٹا ونچی کو زیر کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ووہان میں جاری ویمنز سنگلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں امریکا کی وینس ولیمز کا اٹلی کی روبرٹا ونچی سے جوڑ پڑا، دونوں کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلہ ہوا، پہلے سیٹ میں روبرٹا ونچی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 7-5 سے کامیابی حاصل کی۔ پہلے سیٹ میں شکست کے بعد وینس ولیمز نے شاندار کم بیک کیا اور اٹالین حریف کو اگلے دونوں سیٹس میں ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی، ان کی جیت کا سکور 6-2 اور 7-6 رہا۔

وقت اشاعت : 02/10/2015 - 22:46:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :