پی سی بی حنیف محمد اکیڈمی کے ساتھ تعان کرے ٗیونس خان

حنیف محمد جیسے سرمائے کو کرکٹ کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے ٗمیڈیا سے گفتگو خدمات کے اعتراف پر یونس خان کا شکر گزار ہوں، دعا ہے یونس خان 10 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ بنائیں ٗ حنیف محمد

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:11

پی سی بی حنیف محمد اکیڈمی کے ساتھ تعان کرے ٗیونس خان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) قومی کرکٹریونس خان نے کہا ہے کہ پی سی بی حنیف محمد اکیڈمی کے ساتھ تعان کرے۔انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کیلئے متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل حنیف محمد کے گھرپر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہاکہ شعیب محمد اور حنیف محمد سے مفید مشورے لینے آیا ہوں۔ خواہش ہے کہ حنیف محمد کے ساتھ کھیلوں،ان کی طرح بیٹنگ کرنا چاہتا ہوں۔

مجھے کہا گیا تھا کہ حنیف محمد کی طرح بیٹنگ کروں ان کی 337 رنز کی اننگز یادگار ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض کھلاڑی حنیف محمد کے قریب ضرور گئے تاہم ریکارڈ نہیں توڑ سکے،میں نے جو حاصل کیا وہ ان سے بہت کم ہے ٗہم نے اچھے حالات میں کرکٹ کھیلی ہے،ہمیں ہیروز کو یاد رکھنا چاہیے،حنیف محمد جیسے سرمائے کو کرکٹ کی بہتری کیلئے استعمال کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق کرکٹرحنیف محمدنے کہاکہ خدمات کے اعتراف پر یونس خان کا شکر گزار ہوں، دعا ہے کہ یونس خان 10 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ بنائیں۔

یونس خان پاکستان کرکٹ ٹیم کے بہترین کھلاڑی ہیں ان جیسا جیسا فٹ اور ایماندار کھلاڑی پاکستان میں پیدانہیں ہوگا۔ حنیف محمد نے کہا کہ یونس خان پر ریٹائرمنٹ کیلئے دباو نہ ڈالاجائے،یونس خان ٹیسٹ کے علاوہ ٹی 20 اور ون ڈے کا بھی کھلاڑی ہے، جب تک کھیلنا چاہے کھیلنے دیا جائے،نوجوانوں کو چانس ضروردیں،مگر سینئرز کو فراموش نہ کیا جائے۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 20:11:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :