بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے ملتوی ہونے کا الزام بھی پاکستان پر دھر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:19

بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے ملتوی ہونے کا الزام بھی پاکستان پر دھر دیا

بنگلہ دیش (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے ملتوی ہونے کا الزام بھی پاکستان پر دھر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں سیکورٹی خدشات کے باعث آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے اپنا دورہ بنگلہ دیش ملتوی کردیا ہے۔ اس حوالے سے بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور ان کی جانب سے عجیب و غریب منطقیں دی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

کچھ بنگلہ دیشی کرکٹ شائقین کی جانب سے اس کا الزام پاکستان پر دھر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت نہیں چاہتے تھے کہ بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے اسی لیے آسٹریلیا نے غصے میں آکر بنگلہ دیش کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ دوسری جانب کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ اس کی ذمہ دار بنگلہ دیشی وزیراعظم ہیں جنہوں نے دنیا بھر کے سامنے اعتراف کیا کہ برطانوی جہادی تنظیمیں بنگلہ دیش کے حالات خراب کررہی ہیں۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 20:19:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :