محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیلنے پر غور شروع کردیا

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:31

محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ کھیلنے پر غور شروع کردیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اپنی سزا پوری کرنے کے بعد دوبارہ میدان میں آنے والے کھلاڑی محمد عامر کہتے ہیں کہ انہیں بنگلا دیش لیگ کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے جس پر وہ غور کررہے ہیں۔ملتان میں ایس اوایس ویلج میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے ، کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں بسی ہوئی ہے، انہوں نیاپنی زندگی میں چھوٹے چھوٹے اہداف مقررکررکھے ہیں جنہیں وہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

فی الحال ان کی توجہ ڈومیسٹک کرکٹ پر ہیاور پرفارمنس کے ذریعے بہت جلد عالمی کرکٹ میں نظرآوٴں گا، اس کے علاوہ انہیں بنگلا دیش لیگ کھیلنے کی آفرہوئی ہے اوراس پیشکش پر بھی غورکررہے ہیں۔محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ٹیم میں شامل سینئر کرکٹر ان کی مخالفت کررہے ہیں لیکن وہ کسی کو کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ ہر شخص کا اپنا نکتہ نظرہوتا ہے ، مشکل وقت میں وسیم اکرم ، عمران خان اورمائیکل ہولڈنگ نے ان کا بہت ساتھ دیا جس پرت وہ ان کے شکرگزارہیں۔ `

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 20:31:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :