پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرا ایک روزہ میچ، زمبابوے کے کھلاڑیوں کی ضد کے باعث پاکستان سے فتح کا موقع چھننے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 20:39

پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرا ایک روزہ میچ، زمبابوے کے کھلاڑیوں کی ضد کے باعث پاکستان سے فتح کا موقع چھننے کا خدشہ
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کے کھلاڑیوں کی ضد کے باعث پاکستان سے فتح کا موقع چھننے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے کے کھلاڑیوں کی جانب سے خراب روشنی کا بہانا بنا کر کھیل روکنے کی ضد کے باعث ایمپائرز نے کھیل معطل کردیا جس کے باعث پاکستان سے فتح کا موقع چھننے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔

پاکستان کو آخری 2 اوورز میں 21 رنز درکار تھے جب ایمپائرز نے پاکستانی بلے بازوں کی رضامندی کے بنا کم روشنی کو وجہ بنا کر کھیل معطل کردیا۔ تاہم میچ کے نتیجے کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا ہے۔ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان ہدف سے 5 رنز دور ہے جس کے باعث اگر میچ دوبارہ شروع نہ ہوا تو پاکستان کو میچ میں شکست ہوجائے گی۔
وقت اشاعت : 03/10/2015 - 20:39:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :