پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرا ایک روزہ میچ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت زمبابوے 5 رنز سے فتحیاب قرار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:00

پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرا ایک روزہ میچ، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت زمبابوے 5 رنز سے فتحیاب قرار

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) پاکستان بمقابلہ زمبابوے دوسرے ایک روزہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت زمبابوے 5 رنز سے فتحیاب قرار دےد یا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو شکست ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو جیت کیلئے 277 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم بارش کے خلل کے باعث ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت پاکستان کو 261 رنز بنانا تھے۔

لیکن پاکستان 48 اوورز میں 256 رنز بنا پایا۔ آخری 2 اوررز میں جب پاکستان کو 21 رنز درکار تھے جب زمبابوے کے کھلاڑیوں کی زد کے باعث ایمپائر نے کھیل معطل کردیا اور زمبابوے کو 5 رنز سےفتحیاب قرار دے دیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 96 رنز جبکہ یاسر شاہ 32 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 21:00:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :