دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل تین میچز جیت کر رگبی ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:13

دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل تین میچز جیت کر رگبی ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

لندن ۔03 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) آٹھویں رگبی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے جارجیا کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔ اس فتح کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف جارجین ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں 10 کے مقابلے میں 43 گولز سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، اس کے ساتھ ہی دفاعی چیمپئن نے کوارٹر فائنل کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے اس سے قبل ارجنٹائن اور نمیبیا کی ٹیموں کو شکست دی تھی۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 21:13:52