ایس او ایس ولیج ملتان: محمد عامر کی سلفیوں کی بھرمار

ایس او ایس ویلیج کے یتیم اور بے سہار ا بچوں کے ساتھ دن گزار اور دوستانہ میچ کھیل کر محرومیوں کا شکار بچوں کی حوصلہ افزائی کی

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 21:58

ایس او ایس ولیج ملتان: محمد عامر کی سلفیوں کی بھرمار

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء) مایہ ناز فاسٹ باوٴلر کا ویلیج پہنچنے پر بچوں نے شاندا ر اسقبال کیا اور اس دوران محمد عامر نے بچوں کو فاسٹ باوٴلنگ کی ٹپس بھی دیں۔ تاہم دوستانہ میچ میں کرکٹر کی شاندار بیٹنگ پر بچے خوب محظوظ ہوئے۔ بچے شور مچاتے اور تالیاں بجاتے رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فاسٹ باوٴلر کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی پر عمران خان اور شعیب اختر کا شکر گزار ہوں اور جلد ہی قومی ٹیم میں دوبارہ شامل ہو کر اپنی پرفارمنس سے مختلف میچز کی جیت میں اہم کردار ادا کروں گا۔اس موقع پر فاسٹ باوٴلر نے مخیر حضرات کے تعاون سے یتیم بچوں میں تحائف تقسیم کئے اور سیلفیاں بنوا کر ویلیج کی رونقیں مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ بچوں کے دل بھی جیت لئے۔ `

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 21:58:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :