بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کے حوالے سے شاہد آفریدی کی دلچسپ ٹوئٹ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 اکتوبر 2015 23:00

بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کے حوالے سے شاہد آفریدی کی دلچسپ ٹوئٹ

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اکتوبر 2015 ء) بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کے حوالے سے شاہد آفریدی کی جانب سے ایک دلچسپ ٹوئٹ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ کھل کر اظہار خیال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں ایک کرکٹ مداح کی جانب سے جب آفریدی سے سوال کیا گیا کہ وہ بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کو کیسا کرکٹر سمجھتے ہیں تو اس پر آفریدی نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ معذرت خواہ ہیں کیونکہ وہ کسی گوتم گمبھیر کو نہیں جانتے۔

شاہد آفریدی کے اس جواب نے ایک جانب تو کئی کرکٹ کے مداحوں کو خوب محفوظ کیا تو دوسری جانب کئی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ کیسے معروف بھارتی بلے باز گوتم گمبھیر کو نہیں جان سکتے۔

وقت اشاعت : 03/10/2015 - 23:00:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :