وینس ولیمز نے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

اتوار 4 اکتوبر 2015 10:11

وینس ولیمز نے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا

ووہان (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار4 اکتوبر۔2015ء ) وینس ولیمز نے سیزن کا دوسرا ٹائٹل ووہان ویمنز ٹینس ٹرافی کی صورت میں جیت لیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ووہان ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکی سٹار وینس ولیمز نے سپینش حریف گاربین مگروزا کیخلاف پہلا سیٹ 3-6 سے جیتا جب کہ دوسرے سیٹ میں بھی تینوں ابتدائی گیمز میں انھیں فتح نصیب ہوئی لیکن اس مرحلے پر مگروزا انجرڈ ہونے پر مقابلہ جاری نہیں رکھ پائیں اور کورٹ سے باہر جانے پر مجبور ہوگئیں اور یوں ایونٹ وینس ولیمز کے نام رہا ، یہ مقابلہ 53 منٹ تک جاری رہا ۔

وقت اشاعت : 04/10/2015 - 10:11:39