سری لنکن فاسٹ باؤلر شمندا ارنگا فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز سے باہر

اتوار 4 اکتوبر 2015 12:41

سری لنکن فاسٹ باؤلر شمندا ارنگا فٹنس مسائل کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز سے باہر

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شمندا ارنگا فٹنس مسائل کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔ شمندا ارنگا بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے جس کی وجہ سے انہیں پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وہ کمر کی تکلیف سے نجات کیلئے بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے تھے تاہم اس دوران وہ گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

سری لنکن چیف سلیکٹر کپیلا وجے گوناوردنے کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے شمندا ارنگا گروئن انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں وقت درکار ہوگا، اس لئے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 اکتوبر سے گال میں شروع ہوگا۔

وقت اشاعت : 04/10/2015 - 12:41:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :