پاکستان کو شکست دینے کے لئے انگلینڈ نے مہیلا جے وردنے کی شاگردی اختیار کر لی

اتوار 4 اکتوبر 2015 13:40

پاکستان کو شکست دینے کے لئے انگلینڈ نے مہیلا جے وردنے کی شاگردی اختیار کر لی

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اکتوبر۔2015ء) انگلینڈ نے شاہینوں کے شکار کے لئے مہیلا جے وردنے سے امیدیں باندھ لیں، اسپن کنڈیشنز میں بیٹنگ کے گر سیکھنے کیلئے سابق سری لنکن کرکٹر کی شاگردی اختیار کرلی، جے وردنے نے شارجہ میں باقاعدہ ’کلاسز‘ کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم نے شارجہ میں ڈیرے ڈال دیے جہاں اس کا پیر سے پاکستان اے کیخلاف دوروزہ پریکٹس میچ شروع ہوگا، پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ابوظہبی میں شروع ہونا ہے۔

مہمان سائیڈنے یو اے ای کی کنڈیشنز میں کامیابی کیلیے اپنے بیٹنگ کنسلٹنٹ مہیلا جے وردنے سے کافی امیدیں باندھ رکھی ہیں، انھوں نے بھی اسپن کنڈیشنز میں انگلش کھلاڑیوں کو بیٹنگ کے اسرارورموز سکھانا شروع کردیے، انھیں کسی بھی دوسرے ملک کی بانسبت پاکستان کے خلاف کھیلنے کا سب سے زیادہ تجربہ ہے۔

(جاری ہے)

انگلش بیٹسمین جیمز ٹیلر نے کہاکہ جے وردنے خود ایک غیرمعمولی کرکٹر رہے اور ان سے بات کرنا بہت آسان ہے، میں کافی خوش قسمت ہوں کہ مجھے ان کے خلاف کھیلنے کا موقع بھی ملا، وہ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، یہ بات تعلق کیلیے کافی مددگار ہے، وہ اچھے طرح جانتے ہیں کہ میں کیسے کھیلتا ہوں۔

جیمز ٹیلر نے مزید کہا کہ جے وردنے یہاں کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں، ہمیں ان سے کافی مدد ملنے کی امید ہے۔پاکستانی اسپنر یاسر شاہ کے بارے میں انھوں نے کہاکہ میں نے انھیں مختصر طور پر ورلڈ کپ کے دوران دیکھا تھا، سرخ گیند کے ساتھ ایکشن میں ابھی تک نہیں دیکھ سکا، میں جانتا ہوں کہ انھوں نے حالیہ کچھ عرصے میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔یقینی طور پروہ ہمارے لیے ایک اور چیلنج ہیں، ہم ان سے نمٹنے کی کوشش کریں گے۔ جیمز ٹیلر نے امید ظاہر کی کہ اس سیریز کے دوران انھیں پلیئنگ الیون کا بھی حصہ بننے کا موقع میسر آئے گا، یاد رہے کہ انھوں نے صرف2ٹیسٹ 2012 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے تھے۔

پاکستان کو شکست دینے کے لئے انگلینڈ نے مہیلا جے وردنے کی شاگردی اختیار کر لی
وقت اشاعت : 04/10/2015 - 13:40:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :