پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ،گنگال کلب نے ایجوکیشن کلب کو ہرا دیا

پیر 5 اکتوبر 2015 12:33

پوٹھوار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ،گنگال کلب نے ایجوکیشن کلب کو ہرا دیا

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری پوٹھوار فٹ بال چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں گنگال کلب نے ایجوکیشن کلب کو سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا جبکہ القائم کلب کو قائد اعظم کلب کے خلاف واک اوور مل گیا، ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں وقفے تک گنگال کلب کو ایجوکیشن کلب کے خلاف ایک گول کر برتری حاصل تھی، پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ میں گنگال کلب کے اللہ نواز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی کو مقررہ وقت تک جاری رہی، جبکہ ایجوکیشن کلب کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، کراچی کمپنی گراؤنڈ میں القائم کلب نے قائد اعظم کلب کے خلاف واک اوور حاصل کیا، ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق لیگ سسٹم پر کھیلا جا رہا ہے اور ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 05/10/2015 - 12:33:49