آل کراچی با بو شاہ فٹ بال ٹورنامنٹ،پاک اسپورٹس ،ماڑی پور بلوچ اور پھول پتی سٹار کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پیر 5 اکتوبر 2015 13:30

آل کراچی با بو شاہ فٹ بال ٹورنامنٹ،پاک اسپورٹس ،ماڑی پور بلوچ اور پھول پتی سٹار کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء) ینگ حسینی اور الیون اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام غوثیہ پلے گراؤنڈ آگرہ تاج میں جاری آل کراچی سید با بو شاہ و استاد داؤد شیدی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 3ٹیمیں کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں ۔پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں پھول پتی اسٹار نے مد مقابلمضبوط حریف شہباز گرین کو 1-0سے زیر کردیا ،دوسرے میچ میں پاک اسپورٹس نے مد مقابل میزبان حریف ینگ حسینی کو 3-1سے شکست دیدی میچ کی خاص بات میزبان کلب ینگ حسینی کے گول کیپر عبدالغفور کا نہایت عمدہ کھیل تھا جنہوں نے پاک اسپورٹس کے کئی حملوں کو ناکام بناتے ہوئے کئی یقینی گول بچا کر شائقین فٹ بال ست بھر پور داد وصول کی ۔

تیسرے اہم پری کوارٹر فائنل میں ٹورنامنٹ کی کی فیوریٹ ٹیم سرحد اسپورٹس کو ماڑی پور بلوچ نے 4-2سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے نائب صدر عمر زادہ روغانی سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سنگھارا ویلفیئر کمیٹی کے صدر آدم سنگھارا ،کوارڈینٹر ویسٹ رضا خان ،ٹورنامنٹ سیکریٹری علی محمد سومرو و دیگر کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز نذر شباب ،عبدالباقی ،پرویز یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر محمد اسلم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل بھی موجود تھے ۔

وقت اشاعت : 05/10/2015 - 13:30:18