آئی سی سی نے قومی ٹیم کے آف سپنر بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا

منگل 6 اکتوبر 2015 11:49

آئی سی سی نے قومی ٹیم کے آف سپنر بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا

ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6اکتوبر۔2015ء )آئی سی سی نے قومی ٹیم کے آف سپنر بلال آصف کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آف سپنر بلا ل آصف نے زمبابوین بیٹنگ لائن اپ کی کمر توڑ دی ،انہوں نے میچ میں 5شکار کرکے گرین شرٹس کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میچ کے بعد امپائرز نے 30سالہ آف سپنر کا ایکشن مشکوک قرار دیتے ہوئے اس کی رپورٹ میچ ریفری کو بھجوادی ہے اور میچ ریفری نے اس کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگا ہ کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلا ل آصف کا باؤلنگ ایکشن چیک کیا تھا اور ان کی تمام گیندیں 15ڈگری کی حد میں پائی گئیں تھیں ، بورڈ کے مطابق وہ پر اعتماد ہے کہ آف سپنر آئی سی سی سے بھی کلیئر ہوجائیں گے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بلا ل آصف کی سیدھی رہ جانے والی گیند کو مشکوک قرار دیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 11:49:57