سابق بھارتی کپتان گواسکر کی کٹک میں انٹرنیشنل میچوں پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی

منگل 6 اکتوبر 2015 13:55

سابق بھارتی کپتان گواسکر کی کٹک میں انٹرنیشنل میچوں پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی

کٹک (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6اکتوبر۔2015ء ) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز ہارنے پر ہلڑ بازی کرنے والے بھارتی تماشائیوں نے سابق کپتان سنیل گواسکر کو بھی غصہ دلا دیا جس پر انہوں نے تجویز دے دی کہ کٹک میں انٹرنیشنل میچوں پر پابندی لگا دی جائے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی سیریز میں گھر کے شیر گھر میں ہی ڈھیر ہونے پر تماشائی بپھرگئے تو سابق کپتان سنیل گواسکر بھی غصے میں آ گئے مہمان جنوبی افریقی ٹیم پر مشتعل تماشائیوں نے بوتلیں پھینکیں اور ہراساں کرنے کی پوری کوشش کی، جس کا نوٹس لیتے ہوئے لیجنڈ سنیل گواسکر نے سخت رد عمل اپنایا انہوں نے پولیس اور انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کُٹک میں پیش آنے والے واقعے پر بھارت بھر کی بدنامی ہوئی اس لیے یہاں انٹرنیشنل میچ نہیں کرانے چاہیں ۔

سابق بھارتی کپتان گواسکر کی کٹک میں انٹرنیشنل میچوں پر پابندی لگانے کی تجویز دیدی
وقت اشاعت : 06/10/2015 - 13:55:28