سلطان آف جوہر جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ : قومی ٹیم بدھ کو ملائیشیا روانہ ہو گی

منگل 6 اکتوبر 2015 15:22

سلطان آف جوہر جونئیر ہاکی ٹورنامنٹ : قومی ٹیم بدھ کو ملائیشیا روانہ ہو گی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار6اکتوبر۔2015ء ) سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان جونئیر ٹیم کل ملائیشیا روانہ ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی تیاری کے لیے ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آج اسلام آباد میں ختم ہورہا ہے اور کل ٹیم ملائشیا روانہ ہو جائے گی جہاں جوہر بارو میں سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ 11 اکتوبر سے شروع ہو گا ۔ پاکستان ٹیم کا ٹکراو پہلے ہی دن روایتی حریف بھارت کےساتھ ہو گا جبکہ 12 اکتوبر کو آسٹریلیا ، 14 اکتوبر کو ارجنٹینا ، 15اکتوبر کو انگلینڈ اور 17 اکتوبر کو ملائیشیا سے مقابلہ ہے ۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 15:22:14