چائنا ٹینس ٹورنامنٹ، کینیڈا کے میلاس راؤنچ پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر

منگل 6 اکتوبر 2015 19:14

چائنا ٹینس ٹورنامنٹ، کینیڈا کے میلاس راؤنچ پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 اکتوبر۔2015ء) چین میں ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا۔ کینیڈا کے میلاس راؤنچ پہلے راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔بیجنگ میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں ففتھ سیڈ کینیڈا کے میلاس راؤنچ کا سفر ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

سربیا کے وکٹر ٹراسکی نے کینیڈا کے میلاس راؤنچ کو با آسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔ سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیت کر برتری حاصل کی۔راؤنچ دوسرے سیٹ میں بھی کم بیک نہ کرسکے اور چھ چار سے ناکام ہوگئے۔ فرانس کے نامور کھلاڑی جوولفریڈ سونگا بھی پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

وقت اشاعت : 06/10/2015 - 19:14:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :